رات ہو گئی ہے۔ چاروں طرف سے جنگل دھَڑ دھَڑ جلتا ہے۔ اک عجب بھگدڑ مچی ہے۔
کردار
کچھ لوگ، احمد، شیشہ گر: (کنچ گھر کا انجینئر عمر تقریباً 50 سال)
بُلّھا، حسنی
آوازیں:
1وہ اُدھر بھاگا!
ارے پکڑو اُسے! جانے نہ پائے
2بڑا اندھیر ہے میرے یارو
بستے گاؤں کی بیٹی کاڈ کے لے گیا حسنی!
3منے اپنی انکھ تے دیکھا، وا حسنی تھا
حسنی ہور نندی دونوں تھے
(احمد آگ کے شعلے دیکھ کر ہجوم میں شامل ہو جاتا ہے )
احمد: آگ کس نے لگائی تھی بھائی!
ملا کچھ پتہ؟
آوازیں: 1 یو قصہ تو بڑا ٹھاڑا ہے!
(کچھ لوگ حسنی کا گھوڑا گھیر کر اسے ہجوم میں لاتے ہیں۔ )
1 —- یارو! اس کی ہڈی پسلی توڑ کے رکھ دو۔
2 —- اِس کے سَر ماں مارو دوگاڑا!
احمد: خبردار! کیوں مارتے ہو؟
گرفتار کر لو، پولیس کے حوالے کرو
اپنے ہاتھوں میں قانون لینا حماقت ہے
1 —- بڑا حَمیتی آیا اس کا!
چپکرا ہو جا!!
احمد: مگر پہلے تحقیق کر لو
عدالت کھلی ہے، عدالت کا در کھٹکھٹاؤ!
1 —- پیچھے ہٹ جا! اپنی بوتھی پرےنوں کر لے!
شیشہ گر: بھلا یہ بھی کوئی شرافت ہے
اسے اپنے ہاتھ سے مت مارو!
یہ کام عدالت پر چھوڑو!
بُلّھا: یو میرا مجرم ہے یارو!
اِنّنوں میرے پاس لیاؤ!
(بُلّھا، حسنی کو خون بھری آنکھوں سے دیکھ کر بولتا ہے )
تو اگر اشراف ہے تو آ کر اُتر میدان ماں
سیّد ہے تو، رجپوت میں!
تو پہلے اپنا وار کر پھر روک میرے وار کو
میں یوں نہ چھوڑوں گا تجھے!
حسنی: میں نردوش ہوں بُلّھے بیرا میرے حال سے جانچ
سانچ کے آگے جھوٹ نہ ٹھہرے نئیں ہے سانچ کو آنچ
سیّد ایسا نئیں ہے بُلّھے تو کیا جانے اس کی ساکھ
جس کے سنگ جلی تری بھینا وہ بھی ہوئے گیا راکھ
تیرے میت ہیں سینکڑوں، پنج تن میرے ساتھ
تیرے پاس گنڈاسیاں میں ہوں خالی ہاتھ
دھُومن شاہ کی سوں ہے بُلّھے میرا نئیں قصور
میں لڑنا نہیں چاہوتا مجھے نہ کر مجبور
1بیر کاڈن لاگے تنے سرم نہ آئی!
راج کَوِی اِب آ جا بچ مدان ماں!
بلّھا: میں تجھے زندہ نہ جانے دُوں گا حسنی!
فیصلہ کر لے یہیں!
یا تو نہیں یا میں نہیں!
حسنی: میرا پیر علیؓ مولا ہے ہو رانگڑ کے چھور
آ جا بیچ مدان ماں دیکھوں تیرا جور