وہاں پہ موجود سب لوگوں کو سانپ ہی سونگھ گیا۔۔
“کوئی اپنی جگہ سے نا اٹھے جو ہوشیاری دکھائے گا اپنی جان سے جائے گا” بنٹی نے پستول لہرا کے سب کو دھمکایا۔۔
مولوی صاحب کو اپنی جگہ سے پہلو بدلتے دیکھ کر جمال اونچی آواز میں بولا۔۔
“جی مولوی صاحب نکاح شروع کریں اور نکاح نامے پہ نام لکھیں میرا ” وہ تحکامانہ انداز سے بولا
“کوئی اپنی جگہ سے نا اٹھے جو ہوشیاری دکھائے گا اپنی جان سے جائے گا” بنٹی نے پستول لہرا کے سب کو دھمکایا۔۔
مولوی صاحب کو اپنی جگہ سے پہلو بدلتے دیکھ کر جمال اونچی آواز میں بولا۔۔
“جی مولوی صاحب نکاح شروع کریں اور نکاح نامے پہ نام لکھیں میرا ” وہ تحکامانہ انداز سے بولا
اندر عورتوں میں بھی کھلبلی مچی ہوئی تھی ،چھوٹا سا گھر تھا آواز باآسانی سارے گھر میں گونج رہی تھی۔۔۔
حسینہ کی سمجھ میں صورتحال واضح نہیں ہورہی تھی جمال کی آواز اسے مانوس سی محسوس ہوئی لیکن وہ اس کے نام سے ناواقفیت کے سبب اسے نہیں پہچان پائی۔۔
تھوڑی دیر میں بنٹی اپنی پستول کے سائے میں مولوی صاحب کو نکاح کے کاغذات لیے کمرے میں داخل ہوا۔۔
” بلا چوں چراں کیے دستخط کردیں ورنہ نتائج کے ذمہ دار آپ خود ہوں گی ” اس کے ممکنہ انکار سے بچنے کے لیے بنٹی نے پستول لہرا کے اسے دھمکایا۔۔
حسینہ نے کانپتے ہوئے ہاتھوں سے دستخط کیے ۔۔
” یاخدایا!! میرے امتحان کب ختم ہوں گے” اس نے بچوں کو خود سے قریب کیا اور آنے والے وقت کے لیے خود کو تیار کرنے لگی۔۔
جمال نے بھی نکاح نامے پہ دستخط کیے اور شکیل کے لائے چھوہاروں کے پیکٹ اسکے دوستوں نے چھین کے لوگوں میں بانٹ دئیے۔۔۔
حسینہ کو اپنے عقد میں لینے کے خواب دیکھتا شکیل اب اپنے زخموں کو سہلا رہا تھا اور اپنے مال کا زیاں بھی موت کے خوف سے برداشت کر رہا تھا۔۔۔
جمال نے اپنے دل سے آنے والے وقت کے خوف کو نکال پھینکا تھا اور حسینہ کو گاڑی میں بٹھا دیا گیا۔۔۔
اس نے گردن اٹھا کہ جمال کو دیکھنا چاہا مگر اس کی پشت گاڑی کی طرف تھی۔۔۔
“کہاں لے کے جارہا ہے بھابھی کو ؟؟” بنٹی نے پوچھا
“تیرے فلیٹ پہ اور کہاں لے جاؤں گا”وہ ڈھٹائی سے بولا
“ہیں یہ کب طے ہوا؟؟ اس نے حیرت سے پوچھا
“آنٹی اور انکل انگلینڈ کے ٹرپ پہ ہیں تو تیرا گھر تو خالی ہوا نا ” وہ آنکھ میچتے ہوئے بولا
“اور میں کہاں جاؤں گا” بنٹی نے بے چارگی سے پوچھا
“زیادہ میلو ڈرامہ نا کر اتنے سارے دوست ہیں کسی کے پاس بھی چلا جا اور چل چابی نکال فلیٹ کی” جمال اس کو خاطر میں نا لاتے ہوئے بولا۔۔
وہ دونوں گاڑی سے تھوڑے فاصلے پہ کھڑے تھے اس لیے ان کی واضح آواز حسینہ تک نہیں پہنچ رہی تھی ۔۔
جمال چابی لے کے گاڑی میں آ بیٹھا اور اس نے رخ موڑ کے اس کی طرف دیکھنا چاہا تو حسینہ نے بھی اس ہی لمحے اسکو دیکھا۔۔۔
اس کی آنکھیں حیرت کی زیادتی سے پھیل گئیں ۔۔
“آپ … آپ ۔۔۔ یہ سب ۔۔۔ ” وہ اپنا جملہ تک مکمل نہیں کر پائی۔۔
” میں سب بتا دوں گا پہلے یہاں سے چلتے ہیں ” اس نے تسلی دینے والے انداز میں کہا۔۔۔
حسینہ سارے راستے پزل کے ٹکرے جوڑتی رہی ایئرپورٹ کے مناظر ، ہوائی جہاز کا سفر ،اس کا بنایا اسکیچ اس کے دماغ میں سب گڈ مڈ ہونے لگا اور تھک کے اس نے سیٹ سے سر ٹکا کے آنکھیں موند لیں ۔۔۔
تھوڑی دیر میں وہ بنٹی کے فلیٹ پہ تھے ۔
“یہ کس کا گھر ہے؟؟” حسینہ نے پوچھا
“دوست کا ہے ” وہ کمرہ کھولتے ہوئے بولا
کمرے کا حال انتہائی ابتر تھا جا بجا بنٹی کے کپڑے ،جوتے اور زمانے بھر کا گند اس وقت یہاں موجود تھا ۔۔۔
“آپ تھوڑی دیر لاؤنج میں بیٹھیں میں جب تک یہ سب سمیٹ لوں ” جمال نے اس کی طرف دیکھتے ہوئے کہا۔۔
حسینہ بنا کچھ بھی کہے کمرے سے باہر چلی گئی ہزاروں سوال تھے جو اس کے زہن و دل میں ادھم مچا رہے تھے سارے دن کی ہنگامہ خیزی کے بعد اب جا کے کچھ پل سکون کے ملے تھے اس نے کچھ لمحوں کے لیے صوفے کی پشت سے سر ٹکا کے آنکھیں موند لیں۔۔۔
جمال جب سارا کمرہ سمیٹ کر اس کے پاس آیا تو اسے وہاں سوتا ہوا پایا اس کے چہرے پہ چھایا سکون دیکھ کر اسے اندر سے طمانیت سی محسوس ہوئی ورنہ ہر ملاقات میں اس نے اسے روتے اور کلستے ہی دیکھا تھا۔۔۔
یک دم اس کا موبائل وائبریٹ کرنے لگا ، اسکرین پہ ڈیڈ کالنگ دیکھ کے اس پہ چھایا رومان اڑنچھو ہی ہو گیا۔۔
“‘کہاں ہو برخوردار؟؟ وہ اپنے مخصوص لہجے میں پوچھ رہے تھے
“کہیں نہیں۔۔۔ دوستوں کے ساتھ۔۔۔ ہوں “وہ بمشکل اپنی ہکلاہٹ پہ قابو پاتے ہوئے بولا۔۔
” دن سے غائب ہو آفس سے اور آج تمھاری پھپھو کی فیملی بھی ڈنر پہ مدعو ہیں اور تمھاری غیر موجودگی بری طرح محسوس کی جارہی ہے” انھوں نے کال کرنے کا مدعا بیان کیا۔۔
” جی جی !! وہ کچھ ضروری کام تھا اس میں ہی مصروف ہو کہ آج کی دعوت کے بارے میں بھول گیا” اس نے بات بنائی
“فوری طور پہ پہنچو میں تمھاری اوٹ پٹانگ حرکتوں کی وجہ سے اپنی بہن کے سامنے قطعی شرمندہ نہیں ہونا چاہتا” انھوں نے قطیعت سے کہتے ہوئے فون رکھ دیا
جمال کا دماغ اب اس صورتحال کو سمجھنے کی بہتر طور پہ سمجھنے کی کوشش کررہا تھا۔۔
اس کی غیر متوقع شادی اور پھپو کی بمع خاندان اس کے گھر آمد وہ جمع اور تفریق کررہا تھا لیکن نتیجہ نہایت ہی ہولناک نکل رہا تھا ۔۔۔
سارے معاملات جو چیز خراب کر رہی تھی وہ وقت تھا جو قطعی طور پہ اس کے حق میں نا تھا وہ کسی طور پہ اپنی دلہن کو رات کے وقت کسی اور کے گھر پہ چھوڑ کے نہیں جاسکتا تھا۔۔
وہ ایک تیر سے دو شکار کرنے کی سوچ رہا تھا اب اس کی قسمت تھی کہ یا تو آر ہو جاتا یا پھر وہی تیر اس کے جگر کے پار ہوجاتا ۔۔
وہ اپنے تیز چلتے ہوئے دماغ سے سارے معاملات کو ترتیب دیتے ہوئے ایک نئے رخ سے سوچ رہا تھا۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جمال کے گھر پہ آج اعلی پیمانے کی دعوت کا اہتمام تھا اس کی پھپھو اپنے شوہر اور دو بیٹوں کے ساتھ امریکہ سے دامادوں کی تلاش میں آئیں ہوئیں تھیں ۔۔
امریکہ جیسے ملک میں وہ ایک پھیلے ہوئے کاروبار کی مالک تھیں اور اولاد نرینہ ناہونے کی وجہ سے خاندان کے قابل لڑکوں کو دیکھ رہی تھیں ۔۔
اندرون خانہ جمال اور ان کی بڑی بیٹی پلوشہ کا رشتہ دونوں بھائی بہن طے کر چکے تھے اور آج کی دعوت اصل میں سادگی سے منگنی کی تقریب تھی ۔۔
جمال کے کانوں میں یہ خبریں اڑتی اڑتی پہنچیں تھیں اور وہ قطعی طور پہ امریکہ پلٹ کزن کے شوہر کے طور پہ اپنا کردار نبھانے کے لیے تیار نا تھا۔۔۔
پلوشہ جمال کی امی کی پسند کی لائی پشواز پہنے نہایت برے برے منہ بنا رہی تھی ۔۔
جمال کی ماما کو پلوشہ بہو کے طور پہ بلکل پسند نہیں تھی لیکن وہ اپنے شوہر کی وجہ سے خاموش تھیں ۔۔۔
جمال کی غیر موجودگی بری طرح محسوس ہورہی تھی اور وہ کسی کی بھی کال نہیں اٹھا رہا تھا ۔۔
“یہ لڑکا ناک کٹوانے پہ تلا ہوا ہے آخر کب سدھرے گا یہ لڑکا
؟؟ وہ جھنجھلاتے ہوئے اسے کال کر رہے تھے
موبائل پہ کال کاٹتے ہوئے ان کی نظر اٹھی تو سامنے سے جمال گھر کے اندر داخل ہوا ۔۔
“اب ملی ہے تم کو فرصت ؟؟ وہ قدرے اونچی آوار میں بولے۔۔
ان کی آواز پہ سب لوگوں نے پلٹ کے اس طرف دیکھا تو جمال پہ نظر پڑی لیکن اس کے پیچھے دیکھ کر وہاں موجود ہر شخص کو اپنی سانس رکتی ہوئی محسوس ہوئی ۔۔۔
حسینہ دلہن کے روپ میں جمال کے ساتھ وہاں کھڑی سب کے چہرے دیکھ کر کپکپا رہی تھی۔۔۔