بارش کے بعد ہوا ميں پانی کے تیرتے ہوئے ننھے ننھے کروی (گیند نما Spherical) قطروں پر جب سورج کی سفید روشنی پڑتی ہے تو سات رنگوں میں بکھر جاتی ہے جسے قوس قزح یا دھنک کہتے ہیں۔
۰قوس قزح کے رنگوں میں Red, Orange, Yellow, Green, Blue, Indigo، Violet
شامل ہیں۔ ان کو ترتیب سے یاد کرنے کے لئیے یہ نام Roy G. Biv یاد رکھ لیں جو ہر رنگ کے نام کا پہلا پہلا حرف ہے۔
۰رینبو کو دیکھنے کے لئیے سورج کو پشت کرنا ضروری ہوتا ہے کیونکہ یہ اس کے مخالف سمت میں بنتی ہے۔ اگر سورج مشرق کی طرف ہے تو رینبو مغرب کی جانب بنے گی۔
۰رینبو آدھا گول دائرہ نہیں بلکہ پورے دائیرے میں بنتی ہے لیکن زمین پر ہمیں آدھی نظر آتی ہے یہ پوری دائرے کی شکل میں جہاز (تصویر)میں اکثر نظر آتی ہے ۔
۰اگر سورج نیچے ہو تو قوس قزح اونچی بنے گی۔
۰شام کے وقت یا صبح سورج طلوع ہونے کے وقت اکثر بننے والی قوس قزح سرخ رنگ کی ہوتی ہے(تصویر) جسے Monochrome کہتے ہیں۔
۰ رینبو ایک مادہ چیز نہیں ہے اسلئے اسے چھوا نہیں جاسکتا۔
۰ شام یا رات کو مکمل چاند کی روشنی میں بارش کے بعد بننے والی دھنک(تصویر) کو Moon-Bow کہتے ہیں ان کا رنگ ہلکا ہوتا ہے اور بعض اوقات صرف سفید ہی ہوتا ہے۔
۰ رینبو بننے کے زیادہ تر چانس طلوع آفتاب یا غروب آفتاب کے وقت ہوتے ہیں۔
۰ دنیا کی سب سے لمبی رینبو Sheffield England میں 14 مارچ 1996 کو بنی جو تقریباً چھ گھنٹے جاری رہی۔
۰ دنیا میں سب سے زیادہ رینبو امریکہ کی ریاست ہوائی میں بنتی ہیں جہاں بارش کی بہتات اورننھے قطروں کا ہر وقت ہوا میں معلق رہنا ہے۔ یہاں تو گاڑی کی لائیسنس پلیٹ میں بھی دھنک کے رنگ ڈالے جاتے ہیں۔
۰اکثر ہوا میں دو دھنک بیک وقت نظر آتی ہیں لیکن دوسری دھنک کے رنگوں کی ترتیب نیچے سے اوپر یعنی مختلف ہوجاتی ہے۔
آپ گھر میں بھی رینبو بنا سکتے ہیں۔
1. سورج طلوع ہونے کے بعد یا غروب ہونے پہلے فوارے جیسے نل سے ہوا میں سپرے کریں اس کے مخالف آپ کو قوس قزح بنتی نظر آئے گی۔
2. شیشے کی بوتل میں پانی ڈال کر اسے ہوا میں سورج کے سامنے اونچا اٹھائیں آپ کو زمین پر قوس قزح بنتی نظر آئے گی۔
3. پانی کی کھلی پیالی میں ایک چھوٹا سا شیشہ رکھیں اور موبائل کی لائٹ کو ترچھا اوپر ڈالیں آپ کو سامنے دیوار پر دھنک بنتی نظر آئے گی۔