حضرت عمررضی اللہ تعالی عنہ قبیلہ قریش کی شاخ بنی عدی سے تعلق رکھتے تھے،آپ کے والد کانام ”خطاب“تھااور آٹھویں پشت میں آپ کا سلسلہ نسب محسن انسانیت ﷺ سے مل جاتا ہے۔ بچپن میں مویشی چراتے تھے،مکہ چونکہ ایک پہاڑی علاقہ ہے اس لیے بچپن سے ہی محنت و مشقت کی عادت نے آپ کو جفاکش، محنتی اور جسمانی لحاط سے مضبوط اور طاقتور بنا دیا تھا۔