1534ء عائشہ حفصہ سلطان، سلطان سلیم اول کی زوجہ تھیں اور سلطان سلیمان القانونی کی والدہ تھیں۔ عائشہ حفصہ سلطان کا تعلق خانان کریمیا کے شاہی خاندان سے تھا۔ اِن کے والد منکلی کرائی 1468ء سے 1475ء تک اور 1478ء سے 1515ء تک خانِ کریمیا تھے۔ سلطنت عثمانیہ کے حکمران سلطان کی ملکہ ماں کا خطاب یعنی والدہ سلطان سب سے پہلے عائشہ حفصہ سلطان کو سولہویں صدی عیسوی میں دیا گیا تھا۔ (پیدائش : 1479ء)
1699ء۔۔محمد باقر بن محمد تقی بن المقصود علی المجلسی (پیدائش: 1627ء) المعروف علامۂ مجلسی یا مجلسی دوم اہل تشیع کے مشہور ترین علما، فقہا اور محدثین میں سے ہیں۔ وہ صفوی دور کے با اثر شیعہ حکام میں شمار ہوتے تھے اور مشہورِ عالَم اہل تشیع کی کتابِ حدیث بحار الانوار کے مؤلف ہیں۔ان کے مشہور ترین اساتذہ میں ملا صالح مازندرانی، ملا محسن فیض کاشانی، سید علی خان مدنی اور ملا خلیل قزوینی اور ان کے مشہور ترین شاگردوں میں میرزا عبداللہ افندی اصفہانی، سید نعمت اللہ جزائری، شیخ عبداللہ بحرانی، محمد بن علی اردبیلی، میرزا محمد مشہدی، میر محمدحسین خاتون آبادی اور سید ابوالقاسم خوانساری، شامل ہیں۔ مجلسی نے متعدد کتب تالیف کی ہیں جن میں بحارالانوار، مرآة العقول، حق الیقین، زاد المعاد، تحفۃ الزائر، عین الحیات، حیاة القلوب، جلا العیون، حلیۃ المتقین وغیرہ شامل ہیں۔
1712ء۔۔رفیع الشان بہادر ۔ مغل شہنشاہ بہادر شاہ اول کا تیسرا بیٹا اور مغل شہزادہ تھا۔
1943ء لکشمن نائیک، ہندوستانی مجاہد آزادی کو برهام پور کی جیل میں پھانسی پر لٹکا دیا گیا۔
2017ء الیکزی الیکزیوچ ابریکوسو، امریکی طبیعیات دان۔ طبیعیات کا نوبل انعام 2003ء میں انہوں نے اپنے ہم وطن سائنسدان وائٹلی گنزبرگ اور برطانوئی سائنسدان انتھونی جیمز لگٹ کے ہمراہ سوپر کنڈکٹیویٹی اور سوپر فلوئڈ کے مفروضے پر کرنے پر حاصل کیا تھا۔ (پیدائش : 1928ء)
2020ء۔۔فلپ وارن انڈرسن ایک امریکا کے طبیعیات دان تھے۔ انھوں نے طبیعیات کا نوبل انعام بھی جیتا یہ انعام 1977ء میں انھوں نے اپنے ہم وطن سائنس دان جوہن ہیزبروک وان ویک اور برطانوئی سائنس دان نیول فرانسس موٹ کے ہمراہ میگنیٹک اور ڈساوڈرڈ سسٹم کے الیکٹریکل ساخت کو سمجھنے کے لیے ان کی جانب سے بنائی گئی تھیوری پر یہ انعام ملا۔
علامہ اقبال يا اکبر علی ايم اے اصل رہبر کون؟
کسی بھی قوم کا اصل رہبر کون ہوتا ہے خواب بیچنے والا شاعر يا حقیقت کو سامنے رکھ کر عملیت...