ویلڈنگ ایک ایسا دو چیزوں کو جوڑنے کا عمل ہے جس کے تحت کسی بھی مٹیرئیل کے دو یا دو سے زیادہ حصوں کو گرمی، دباؤ یا دونوں حصوں کے ٹھنڈا ہونے پر آپس میں ملا دیا جاتا ہے۔ ویلڈنگ کا استعمال عام طور پر دھاتوں اور تھرمو پلاسٹک پر ہوتا ہے لیکن اسے لکڑی پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ مکمل شدہ ویلڈڈ جوائنٹ کو ویلڈمنٹ weldment کہا جا سکتا ہے۔
بریزنگ اور سولڈرنگ کے برخلاف، جس میں بیس میٹل نہیں پگھلتی، ویلڈنگ ایک ایسا تیز حرارتی عمل ہے جو دو دھاتوں کے بنیادی مواد کو پگھلا دیتا ہے،اور وہ دھاتیں ٹھنڈا ہونے پر آپس میں جڑ جاتی ہیں۔ایسی ویلڈنگ عام طور پر ایک فلر مواد filler material کے اضافے کے ساتھ کی جاتی ہے، تاکہ زیادہ مظبوطی کو حاصل کیا جاسکے۔
زیادہ درجہ حرارت پر گرمی، پگھلے ہوئے مواد کے ویلڈ پول (پگھلے ہوئے میٹل کا ایک حصہ )کا سبب بنتی ہے جو ٹھنڈا ہو کر جوڑ بنتا ہے، جو بنیادی دھات سے زیادہ مضبوط ہو سکتا ہے۔ ساتھ ہی مخصوص دباؤ کو بھی ویلڈ بنانے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے، یا تو گرمی کے ساتھ یا خود ہی زیادہ پریشر لگا کر دھاتیں یا کوئی مادہ ویلڈ ہوسکتا ہے۔ایک ماہر ویلڈر پگھلی ہوئی اور فلر دھاتوں کو آلودہ یا آکسائڈائز ہونے سے بچانے کے لیے شیلڈنگ گیس کا بھی استعمال کر سکتا ہے، جس سے ویلڈنگ کے عمل میں زیادہ مظبوطی حاصل ہوسکتی ہے۔
عموما چار طرح کی ویلڈنگ کی جاتی ہے جو کسی دھات کے ٹکڑوں کو جوڑنے کے لیے کی جاتی ہے۔
Gas Metal Arc Welding (GMAW/MIG),
Gas Tungsten Arc Welding (GTAW/TIG),
Shielded Metal Arc Welding (SMAW),
and Flux Cored Arc Welding (FCAW).
لیکن ایک طرح کی مزید ویلڈنگ بھی ہوتی ہے ، جسے ٹھنڈی ویلڈنگ یا cold welding کہتے ہیں۔ یہ زمین پر ہوسکتی ہے اور خلاء میں اسکو اسٹروناٹ بھی دو دھاتی اشیاء کو جوڑنے کے لیے کام میں لا سکتے ہیں۔
کولڈ ویلڈنگ، یا کانٹیکٹ ویلڈنگ contact welding ، ایک چیزوں کی ٹھوس حالت میں ویلڈنگ کا عمل ہے جس میں دو یا زیادہ دھاتوں کو آپس میں جوڑنے کے لیے بہت کم یا حرارت یا فیوژن کی بالکل بھی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔ اس کے بجائے، ویلڈ بنانے کے لیے استعمال ہونے والی توانائی دباؤ کی شکل میں آتی ہے، اور بغیر گرم کرکے یا دھات کو پگھلاکر انکے مختلف حصے محض پریشر اپلائی کرکے جوڑے جاتے ہیں۔
اگر ایک ہی قسم کے دھات کے دو ٹکڑے خلا میں چھو جاتے ہیں، تو وہ ایک دوسرے سے بانڈ ہو جائیں گے اور مستقل طور پر آپس میں پھنس جائیں گے۔ اس حیرت انگیز اثر کو کولڈ ویلڈنگ کہا جاتا ہے۔ کولڈ ویلڈنگ کے لیے خلابازوں کو دو ملتے جلتے دھاتوں سے تمام آکسیڈیشن ہٹانے اور الیکٹرانوں کے تبادلے کے ذریعے پرزوں کو ایک دوسرے سے جوڑنے کے لیے کافی طاقت کا اطلاق کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ صرف اس صورت میں کام کرتا ہے جب آپ ایک ہی قسم کی دھات کو اکٹھا کر رہے ہوں اور وہاں آکسیجن موجود نہ ہو۔خلاء میں چونکہ آکسیجن یا کسی دوسرے گیس کے نہ پائے جانے کے امکان ہوتے ہیں، اس لیے وہاں کولڈ ویلڈنگ نسبتا بہت آسان ہوتا ہے۔ زمین پر چونکہ ہم ہر وقت ایک ہوا کے غلاف میں لپٹے ہوئے ہوتے ہیں، اس لیے یہاں کولڈ ویلڈنگ کرنا نسبتا مشکل ہوتا ہے۔
بھینی ڈھلواں کی یادگار 23 کیولری کے سوختہ جاں شہید
بی آر بی نہر کے ہوم بینک پر اگر آپ بھینی روڈ چھوڑ کر شمال کی نیت کریں تو بھینی...