گوگل کا نام کس نے نہیں سنا ہوا، گوگل اس کرہ ارض پر ہمہ وقت انسانیت کی خدمت کے لیے چار قدم آگے ہی ہوتی ہے، کورونا کی اس عالمی وباء کے دوران جب سکول، کالجز، یونیورسٹیز اور تمام تعلیمی ادارے بند ہیں اور طلباء کو پڑھنے میں بہت مشکلات کا سامنا ہے اور خاص طور پر پرائمری کے طلباء کو تو ایسے وقت میں گوگل نے چھوٹے بچوں کے لیے ریڈ الونگ ایپ لانچ کی ہے
گوگل نے جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے اسے بچوں کے لیے انتہائی آسان اور دلچسپ بنایا ہے کہ بچے کا دل پڑھنے سے بھرتا ہی نہیں۔ یہ ایپ اردو اور انگریزی کے علاوہ اور بھی کافی زبانوں میں دستیاب ہے۔ یہ ایپ پرائمری طلباء کے لیے اور خاص طور پر ان والدین کے لیے جو چھوٹے بچوں کی پڑھائی کے لیے پریشان ہیں انتہائی ممد و معاون ثابت ہو سکتی ہے
یہ ایک ایسی ایپ ہے جو آپکو اپنے بچوں کے ساتھ بچہ بن جانے پر مجبور کر دے گی، گوگل کی ورچوئل اسسٹنٹ نہ صرف آپکے بچے کو خود پڑھاتی ہے بلکہ ان کی انگریزی زبان کی تلفظ کی غلطیاں ٹھیک کروانے کے ساتھ ساتھ وہی لفظ کہلواتی بھی ہے، گیمز سیکشن میں سپیلنگ یاد کرواتی ہے، اور بھی مزے مزے کی تعلیمی گیمیں کھلاتی ہے۔
آپ گوگل کھولیں اور ریڈ الونگ ایپ کے لنک پر جو نیچے ظاہر ہو رہا ہے کلک کر کے ڈاؤن لوڈ کر لیں، اب اپنے بچوں کے ساتھ پڑھنے میں مگن ہوجائیں، بچوں کا دل تو پڑھنے سے بھرنا ہی نہیں، مجھے یقین ہے آپ خود بھی اپنے بچوں کے ساتھ پرائمری کے طالب علم بننے پر مجبور ہوجائیں گے۔
گوگل ریڈ الونگ ایپ کا پرانا نام بولو ایپ ہے۔
ایس ایپ کو آپ اس لنک سے ڈاؤنلوڈ کرسکتے ہیں۔
اردو زبان میں اسم کی تعریف
۱۔ اسم اسم وہ لفظ ہے جو کسی کا نام ہو۔ اس کی دو قسمین ہین ۱۔ خاص ۲۔ عام...