(Last Updated On: )
جانے اس دل کا کیا ہوا ہوگا
جس کا کوئی نہ ہم نوا ہوگا
منزلوں تک الجھ گئے رستے
سہل کوئی تو راستہ ہوگا
بے خبر اس قدر ہے وہ مجھ سے
اس کو معلوم، میرا کیا ہوگا؟
راز الفت جسے نہیں معلوم
بالیقیں! وہ بھی بے وفا ہوگا
میری آنکھیں اداس رہنے لگیں
میرے دل کا مجیب!کیا ہوگا؟
****