جنت یہیں ہے ۔ یہیں کہیں ہے۔
کل میں روحانیت پر اس مہینے جو کتابیں آئیں ہیں ان کو دیکھ رہا تھا تو ایک میڈیکل ڈاکٹر Leo Garland کی کتاب Already Here – A Doctor Discovers the Truth about Heaven پر نظر پڑی ۔ صرف ۱۴۰ صفحات پر مشتمل کتاب ہے ۔ جو کہ ایک نشست میں با آسانی پڑھی جا سکتی ہے ۔ یہ میری کوئ پندرہویں کتاب تھی روحانیت کے موضوع پر جو ایک MD ڈاکٹر نے لکھی ہے ویسے تو کوئ اب تک یہاں سو سے زیادہ امریکیوں کی اسی طرح کے موضوعات پر کتابیں پڑھ چکا ہوں ۔ ڈاکٹر لیو نے ہاورڈ سے میڈیسن کی ابتدائ تعلیم لی اور بعد میں نیویارک یونیورسٹی کے میڈیسن اسکول سے ایم ڈی کی ڈگری لی ۔ میری بیٹی بھی آجکل نیویارک یونیورسٹی کے ڈینٹسٹری اسکول میں پڑھ رہی ہے اور وہ left hander ہے جس وجہ سے اس میں کافی psychic abilities ہیں اور میں اس سے کافی attached بھی۔
ڈاکٹر لیو کہ تین جڑواں بچے پیدا ہوتے ہیں ، جن میں سے ایک کچھ قدرتی وجوہات کی بنا پر نارمل نہیں ہوتا اسے special child کے طور پر raise کیا جاتا ہے ۔ ۲۲ سال کی عمر میں اس کی ایک حادثہ میں موت واقعہ ہو جاتی ہے ۔ وہ نیو یارک upstate میں ایک اسپیشل بچوں کے ادارے میں زیر تربیت ہوتا ہے اور نزدیکی ندی میں گر کر فوت ہو جاتا ہے ۔
اس کے مرنے کے بعد ڈاکٹر اور اس کی بیوی کو بچہ کی رو ح متعدد بار ملنے آتی ہے اور زندگی گزارنے کے سنہری اصول بتاتی ہے ۔ یہ کہانی تقریباً Dan Millman کی The Hidden School سے ملتی جلتی ہے ۔ دونوں حقیقت پر مبنی ہیں ۔ Millman بھی جو پار چا جات کی تلاش میں نکلتا ہے وہ بھی تقریباً زندگی کے بارے میں کچھ اسی قسم کا درس دیتے ہیں جو Christopher کی روح اپنے باپ ڈاکٹر لیو کو دیتی ہے ۔
میں اس کتاب سے اردو ترجمہ میں کچھ اقتباس جو اس کی روح نے بتائے یہاں درج کرنا چاہوں گا ۔
۱۔ زندگی ہر ایک کے لیے مشکل ہے کچھ کے لیے زیادہ ۔ اس کو ایک ڈیزائن اور مقصد کے تحت مشکل بنایا گیا ہے ، تا کہ روح کی صیحیح ٹریننگ ہو سکے ۔ یہ دنیا روح کی ٹریننگ گراؤنڈ ہے نہ کہ جسم کی ۔ ہم سب یہاں ایک مقدس جگہ سے وارد ہوئے ہیں اور ہم سب خدا کا حصہ ہیں ۔ ہم سب ایک سبق یہاں سیکھنے آئے ہیں وہ ہے transformation یا تبدیلی کا ۔
۲۔ یہ تبدیلی alchemy یا کیمیاوی طریقے سے با آسانی لائ جا سکتی ہے ۔ اس کے مطابق alchemy exists ۔ درد ، غصہ اور نفرت سے ہم سب روزانہ کی بنیادوں پر ملتے ہیں اور اب کرنا کیا ہے کہ اس کو alchemy کے زریعے پیار اور محبت میں بدلنا ہے ۔
۳۔ اس کی روح اپنے والد صاحب سے ایک دن خاص طور پر آ کر التجا کرتی ہے کہ power اور advantage والے معاملات سے سینکڑوں میل دور رہنا ہے ۔ گو کہ ڈاکٹر لیو امریکہ میں ایک بہت humble قسم کا ڈاکٹر مانا جاتا ہے ۔ ویسے غرور اور arrogance کی بیماری صرف پاکستانی اور انڈین ڈاکٹروں میں ہی ہے ۔
۴۔ چوتھی اہم بات جو کرسٹوفر کی روح کرتی ہے وہ یہ ہے کہ ہر شخص اس دنیا میں جگہ یا place کے نشہ میں گرفتار ہے ۔ وہ ہے آپ کی ID، آپ کا ایڈریس ، آپ کی قومیت ، آپ کا IQ، آپ کا مزہب ، آپ کی آمدنی ، آپ کی جنس ، آپ کا GPA اسکور ، آپ کا SAT اسکور ۔ آپ کا پیشہ Job title ۔ یہ place یا معاشرہ میں اس زاویے سے مقام کا مقابلہ کرسٹوفر کے نزدیک انسان کی تزلیل ہے ۔ اسی سے انسان تمام مصائب کا شکار ہوتا ہے ۔ یہ چیز صرف اسی دنیا میں ہے بعد کی زندگیوں سے اس کا کوئ تعلق نہیں ۔ پھر اس کا نشہ کیوں ؟ صرف اپنی بربادی کے لیے ؟
مجھے یہاں پنجابی صوفی شاعر میاں محمد بخش یاد آ گئے ۔ ساری زندگی انہوں نے سفر میں گزاری کوئ پکہ ڈیرہ نہیں بنایا ۔ ایک دفعہ ایک اپنے پیر بھائ کو گھر بناتے دیکھا ۔ اس نے کہا” محمد بخشا ہن تویں کوئ چھت پا لے بڈے ہوں گئے آں” محمد بخش نے فرمایا ‘ہن اتے جاون دا ویلا آ گیا صدائیا اوتھے جا کہ پاواں گے”
بلکہ ان کا کلام بھی یاد آتا ہے ۔
“دنیا نال نا گئ کسے دے ٹر ٹر گئے اکلے۔
اوہو بھلے جہناں چھنڈ رکھے، اس دھوڑوں ہتھ پلے۔
دانشمنداں دا کم ناہیں ،دنیا تے دل لانا۔
اُس بُہٹی لکھ خاوند کیتے ، جو کیتا سو کھانا۔”
۵۔ آخری کام کی بات جو کرسٹوفر کی روح نے اپنے باپ ڈاکٹر لیو کو سمجھائ وہ تو بہت ہی زبردست تھی ۔ اس نے کہا کوئ اسکیمیں اور پلان نہ بنانا ۔ کسی کام کے نہیں ۔ ان کی کامیابی یا ہار سے آپ کی زات کو فائیدہ نہیں ہو گا ۔ ہر کوئ یہاں perfect ہے۔ آپ ہر دن اس دن کی tone کے مطابق جیئیں ۔ اپنے لیے کوئ safe zones یا comfort zones بنانے میں نہ پڑھیں ۔
وہی Eckhart Tolle کا NOW میں رہنے کا فلسفہ ۔ جسے کرسٹوفر کی روح نے تو بہت ہی زبردست طریقے سے سمجھایا ۔
“For God and thus for spirit there is only one moment which holds within it all time”
آپ سب لوگ پہلے ہی قدرت نے perfect بنائے ہیں ۔ ہم سب ، ساری کائنات ، کیوں دوڑ رہیں ہیں اس سے ۔ کیوں ایک اپنی جعلی دنیا بنانے کے چکر میں پڑے ہوئے ۔ مزید اپنا تماشا نہ بنوائیں ۔ اس وقت جب میں بلاگ لکھ رہا ہوں کھڑکی سے رُوزویلٹ پارک میں شدید بارش کے نظارے سے دل باغ و بہار بن گیا ہے ۔
آپ سب خوش رہیں ۔ اپنی زندگیاں آسان کریں۔ نفرتوں کو محبت میں تبدیل کریں ۔ یہی alchemy سکھاتی ہے ۔ جیتے رہیں ۔
یہ تحریر فیس بُک کے اس پیج سے لی گئی ہے۔