مشرق اور مغرب کا تصور انسانوں کا بنا ہوا ہے جو ایک زمینی تصور ہے۔ مشرق وہ سمت ہےجہاں سے زمین پر رہتے ہوئے ہم سورج کو نکلتا دیکھتے ہیں اور مغرب وہ جہاں ہم اُفق پر سورج کو ڈوبتا دیکھتے ہیں۔ تاہم سورج زمین کے گرد نہیں گھومتا، زمین سورج کے گرد اور اپنے محور پر گھومتی یے۔ زمین اپنے محور پر مغرب سے مشرق کی جانب گھومتی ہے تبھی آپکو سورج مشرق سے مغرب کی سمت ڈوبتا دکھائی دیتا ہے۔ ایسے ہی شمال اور جنوب کا تصور بھی انسانوں کا بنا یے۔ آپ اگر مشرق کی سمت رخ کر کے اپنے دونوں ہاتھ پھیلائیں تو آپکا دایاں ہاتھ جنوب کی سمت بتائے گا اور بایاں ہاتھ شمال کی سمت۔
خلا میں سمت کا کوئی تصور نہیں ہوتا نہ ہی خلا میں کوئی مشرق یا مغرب ہے۔
آپ اگر خلا میں ہوں تو آپ کو سمت کے تعین کے لیے ریفرنس چاہئیے۔ جیسے کہ زمین پر آپکا ریفرنس سورج ہے کہ یہ کس سمت سے نکلتا یا ڈوبتا ہے۔ خلائی مشنز کا زمین پر موجود اینٹناز کے ریڈیو سگنلز کے ذریعے زمین سے فاصلہ، زاویہ اور رفتار ماپی جاتی یے۔ سو خلا میں کوئی مشرقین مغربین یا شمائل یا جنوبین نہیں ہیں۔
آنسیات بھارت کے ناقدین، شعراء اور ادباء کا پسندیدہ موضوع
ولادت: لاہور.29.نومبر.1960. ۔ وفات: ملتان.5.فروری. 1986. آنس معین بلا شبہ جدید اردو شاعری کا ایک معتبر حوالہ ہی نہیں بلکہ...