کاٸنات میں جو کچھ نظروں کے سامنے ہوتا ہے وہ موجود کے ضمن میں شامل ہوتا ہے زمین آسمان میں ہر طرف کچھ نہ کچھ ہو رہا ہوتا ہے جو ہمارے محدود سے علم کے داٸرہ میں نہیں ہوتا مگر ٹھوس شکل میں کہیں کسی جگہ رہتا ہے کیا اس سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ ہماری نظریں محدود ہیں جیسے سٹیج پلے پر جو ڈرامہ چل رہاہوتا ہے اسی سے واقف ہوتے ہیں مگر ڈاٸریکڑ ،ڈرامہ نویس یا اداکاروں کے ری ٹیکس سے ناواقف ،اسی طرح دنیا میں بھی ہم صرف اتنی ہی آگاہی رکھتے جو ٹھوس شکل میں سامنے ہے۔
پردے کے پیچھے کیا ہے اور کس وقت کس نے کس کی زندگی میں آکر کیا کردار ادا کرنا ہے اتنا بھی نہیں جان سکتے گھر سے سفر پر جاتے ہوۓ کوٸ سوچ بھی نہیں سکتا کہ یہ آخری سفر ہو سکتا ہے ،دیوار کے اس پار کیا ہے ہم نہین جانتے تو ہر گز یہ مطلب نہیں کہ وہاں کچھ نہیں یہ ہماری محدود نظر ہے جو کچھ عرصہ پہلے تک یک جان دو قالب کی صورت پلنے والے بچہ کی حقیقت کو سمجھنے کے درمیان محض ایک پردہ حاٸل تھا۔