پاکستانی اشرافیہ کی اولادیں اور حرم کی چھت سے خودکشی ۔
مجھے ابھی ابھی ایک دوست نے وڈیو بھیجی جس میں ایک نوجوان شخص نے کعبہ کی چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔ دراصل خانہ کعبہ کے ارد گرد اب طواف کے لیے auto stairs کا سسٹم بنایا گیا ہے ۔ اسے نے چوتھی منزل کے step سے نیچے چھلانگ لگائ اور جان دے دی ، عین اس وقت جب سینکڑوں لوگ خانہ کعبہ کا طواف کر رہے تھے ۔
کل اسرائیل کے وزیر اعظم نے ایرانی عوام کو براہ راست خطاب کیا اور کہا کہ آپ ایک قدیم تہزیب سے وابسطہ ہیں لہٰزا ہم آپ کی بہت قدر کرتے ہیں ۔ آپ بہت زیادہ تخلیقی صلاحیت رکھنے والی قوم ہیں ، ہمارے ساتھ مل کر کام کریں ۔ اسرائیل میں اپنے دفتر بنائیں ۔ اپنے قدامت پسند رہنماؤں سے جان چھڑائیں ۔ یہاں امریکہ میں Silicon Valley میں زیادہ تر ایرانیوں کا قبضہ ہے اور Steve Job کے والد بھی شام سے تھے ۔
پاکستان میں تقریباً تمام لیڈروں کے بچوں نے کاغزات نامزدگی داخل کروائیں ہیں ۔ آصف زرداری ، نواز شریف ، پرویز الہی اور دیگر ، جس کا مطلب ہے کہ ان کی اب اگلی بیہودہ اور راشی نسل ہم پر حکومت کرے گی ؟ جہانگیر ترین کے بیٹے نے کہا ہے کہ کیونکہ میں ملک سے باہر ہوں گا ایک امتحان کے سلسلے میں لہٰزا آپ لوگوں پر رحم کھا کر الیکشن نہیں لڑ رہا ۔ عمران نے تو پہلے ہی اپنے بیٹوں کو باہر رکھا ہوا ہے ۔ جو محب وطن ہے میرے جیسا اسے غدار کہ کر باہر رہنے پر مجبور کیا ہوا ہے ۔ اور مزید یہ کے ان اولادوں پر نیب کیس ہیں ، جن کے خلاف نیب میں کیس ہیں اُن کو الیکشن لڑنے کی اجازت کیسی ؟ میں نے جب کہا کہ الیکشن سے پہلے احتساب کروایا جائے تو پا غفور نے میرا نام فوج اور عدلیہ کے خلاف بولنے والوں میں ڈال دیا ۔ کوئ احتساب چاہتا ہی نہیں جناب ۔ ۲۲ کروڑ کے قتل کا منصوبہ ہے ۔ امریکہ نے تو ہاتھ اُٹھا لیے ہیں ، چین دھوکہ دے رہا ہے ۔ اب خودی سنبھالو اپنا تنبو تولیہ ۔
میرے پیارے نوجوان نسل کے پاکستانی باشندو ، اب اس دو فیصد اشرافیہ کو کچلنا ہو گا، وگرنہ یہ آپ کو زندہ کھا جائیں گے ۔ پاکستان کو تو کالا باغ ڈیم کی اب ضرورت ہی نہیں ۔ یہ ایک نیا تماشا چیف جسٹس نے لگا دیا ۔ کوئ سو سے زیادہ چھوٹے ڈیم اور جھیلوں کی ضرورت ہے ۔ اگلے دس سال میں یہاں امریکی ماحولیاتی ادارے نے پاکستان میں بد ترین سیلاب کا عندیہ دیا ہے ۔ گلیشیر بڑی تیزی سے پگل رہے ہیں ۔ کچھ سال پہلے عطا باد میں کیا ہوا تھا ۔ اُس جھیل سے ڈیم بنایا ؟
باہر سے لُوٹا ہوا پیسہ واپس لانا ہو گا ۔ فوج ان چیزوں پر زور دے اگر دخل اندازی کرنی ہی ہے تو ۔ مشرف کا ٹرائیل کریں ۔ فوج کا زور ہم پر بہت چلتا ہے ، جرنیلوں ، کرپٹ افسروں اور سیاست دانوں پر کیوں نہیں؟
آجکل ثاقب نثار کے خلاف ایک وڈیو چل رہی ہے ، جو ۱۰۰% سچ پر مبنی ہے ۔ میں جب پاکستان میں تھا تو مجھے ثاقب صاحب کے اس طرح کہ کافی سارے گندے کاموں کا علم تھا ۔ جسٹس فرخ عرفان اور شاہد عزیز صدیقی کیوں ثاقب نثار کو احتساب کی صورت میں تڑیاں لگا رہے ہیں ؟ منشی کا بیٹا جسٹس نعیم کیوں خدیجہ کو فراڈ کہ رہا ہے ؟
زرا سوچئے ، آج میں بہت دکھ میں ہوں ۔ کل میں نے ڈی جی ISPR کو ٹویٹ کیا تھا ۔
غالبؔ ہمیں نہ چھیڑ کہ پھر جوش اشک سے
بیٹھے ہیں ہم تہیۂ طوفاں کیے ہوئے
@OfficialDGISPR
پاکستان پائندہ باد
یہ تحریر فیس بُک کے اس پیج سے لی گئی ہے۔