پوری دنیا میں mafias پر گھیرا تنگ۔
ہچھلے تقریباً ۵۰ سال سے چاہے سرمایہ دارانہ نظام ہو یا کمیونسٹ حکومتیں ، مافیا یا cartels ہر ملک میں حکمرانی کرتے رہے ۔ اقتدار میں بھی رہے اور ہر قسم کا گند کیا ، انسانی سمگلنگ سے لے کر ڈرگ ٹریفیکنگ ہو ، کرنسی کو گرانے اور چڑھانے کا کھیل ہو یا آف شور Safe heavens میں پیسہ stash کرنا ہو ۔ قتل کروانا ہو ۔ تحریکیں چلوانی ہوں ۔ اقتدار میں آنا ہو مافیا اور کالا دھن اور پاکستان جیسے ملکوں میں پراپرٹی مافیا ۔
جب ۹۰ کی دہائ میں BCCI کو منی لانڈرنگ کے الزام میں بند کیا گیا تو عالمی لیول پر mafias پر پہلی ضرب لگی ۔ گو کہ کافی حد تک اس بینک کو بند کرنے کے سیاسی مقاصد بھی تھے لیکن یہ بینک بہت وسیع پیمانے پر money world میں گند کا حصہ بھی رہا ۔
اس کے بعد ۹/۱۱ کا کھیل بے شک سیاسی اور عسکری مقاصد کے لیے کھیلا گیا لیکن اس کے پیچھے بھی مافیا کو قابو کرنا تھا ۔ اس کے بعد جتنی بھی ڈالرز کی بینکوں کے زریعے ترسیل ہوتی ہے اب وہ بھی مانیٹر ہونا شروع ہو گئ ۔ امریکہ میں ہی گھروں کی mortgage کا دھندہ Freddi Fannie کے زریعے لُوٹ مار کا دھندہ بن گیا تھا ۔ مالی اداروں کا دیوالیہ نکل گیا ۔ جب چند بڑے لوگوں نے راتوں رات گھروں کے مالک ہونے کا سوچا ۔ بلکہ اس سے پہلے بڑی بڑی کمپنیوں پر inside trading، کے چکر میں بھی چھاپے مارے گئے ۔ امریکہ کا تو ریگولیٹری سسٹم دنیا کا بہترین سسٹم ہے لہٰزا ان سب معاملات پر نظر بھی رکھے ہوئے ہے اور قابو بھی کر رہا ہے ہم البتہ پاکستانی ہیں جو امریکہ میں ان دھندوں میں ملوث پکڑے ہوؤں کو بھی سینیٹر بنا رہے ہیں ۔
پھر پچھلے سال پاناما سے باقاعدہ West نے مافیا کے خلاف جنگ کا اعلان کیا ۔ اور اس کے بعد تو اب ہر قسم کی پیسے کی transaction مانیٹر ہونا شروع ہو گئ ۔ crypto currency اسی وجہ سے کامیاب نہیں ہو رہی ۔
ایشیا میں کالے دھن اور مافیا کے خلاف صیحیح طرح سے مہم چین نے چلائ ، جب مارچ ۲۰۱۳ میں Xi Jinping نے چین کی حکومت سنبھالی ۔ ۸۰ فیصد چینی سارے نظام کے خلاف بغاوت کا سوچ رہے تھے ، چند لوگ ان کو غریب سے غریب کرتے جا رہے تھے ۔ کمال کے اقدام کیے چینی صدر نے ، جیلیں ، عمر قید پھانسیاں ، اور حال ہی میں تو اس نے کہا کہ قرض نا دہندہ جہازوں اور ٹرینوں میں سفر بھی نہیں کر سکیں گے ۔ مافیا کے بڑے بڑے لوگوں کو سر عام پھانسیاں لگائ گئیں ۔ خود وہ بہت زیادہ سادہ زندگی گزارتا ہے ۔
اسی طرح میں ڈٹرٹے کا مداح ہوں اس کی مافیا کے ساتھ جنگ پاکستان کی طرح بہت مشکل ہوتی جا رہی ہے ۔ کل اس کا ایک Nun کی ملک بدری کا فیصلہ لبرلز نے بڑا اچھالا ۔ میں کل پاکستان میں مقیم ایک فلپائن سے گئ ہو ئ ورکر سے بات کر رہا تھا ۔ وہ رو رہی تھی کہ مافیا نے ڈٹرٹے کو بہت tough وقت دیا ہوا ہے ۔ ہم سب لوگ ڈٹرٹے کے لیے پیسہ اکٹھا کر رہے ہیں ۔ حالانکہ وہ popularly elected لیڈر ہے ۔ وہاں بھی جمہوریت خطرے میں ہے کہ نعرہ لگانے والے بہت سارے چور اور ٹھگ ہیں ۔ جن کو دوکانیں بند ہونے کا خطرہ ہے ۔
فلپائن ، تھائ لینڈ ایک عرصے سے مافیا کے ہاتھوں میں ہے ۔ مجھے یقین ہے ڈٹرٹے کامیاب ہوگا اور تھائ لینڈ میں بھی جنرل نے تھاکسن فیملی کا پیسہ تو ضبط کر لیا دیکھیں اگر وہ بڑے پیمانے پر کامیاب ہوتا ہے ۔ جنرل سسی پر مصر میں cronyism کے الزامات ہیں گو کہ وہ بھی مافیا کہ خلاف جنگ میں مصروف ہے ۔
پاکستان اتفاق سے اس لسٹ میں حال ہی میں داخل ہوا ہے اور مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ اگر عمران یا کوئ بھی اقتدار میں آیا ، مافیا کو ختم کرنے کا ایجینڈا سر فہرست رہے گا بے شک آنے والے کے اپنے ساتھی ہی کیوں نہ رگڑے جائیں ۔ یہ انقلاب اب رکنے والا نہیں۔ لوگ مر گئے ہیں ۔ پِٹ گئے ہیں ان چند بدمعاشوں کے ہاتھوں ۔ ہم سب پاکستانیوں کو ان سب اداروں ، خصوصا عدلیہ کی زبردست طریقے سے حمایت کرنی چاہیے ۔
ظلم ہے لوگوں کو دو وقت کی روٹی نہیں مل رہی اور یہ لوگ بُلٹ پروف گاڑی کے بغیر سفر نہیں کر سکتے ۔ جن لوگوں نے پیسہ کھایا ہے ، آنے والے دنوں میں ان سے وہ پیسہ اگلوایا جائے ۔ قدرت کا نظام ہے ۔
میں ایک روشن پاکستان دیکھ رہا ہوں اور دعا گو ہوں کہ ہماری سر زمین خوشحالی اور استحکام دیکھے ۔ پچھلے ۷۰ سال سے ہم جس کے منتظر تھے ۔
فیض صاحب کے الفاظ پر ختم کروں گا ۔ اناالحق کا نعرہ اُٹھ گیا ہے ۔ میں خود بھی منصور کا بہت بڑا مداح ہوں۔
ہم دیکھیں گے، ہم دیکھیں گے
لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے
وہ دن کہ جس کا وعدہ ہے
جو لوحِ ازل میں لکھا ہے
جب ظلم و ستم کے کوہ گراں
روئی کی طرح اُڑ جائیں گے
ہم محکوموں کے پاؤں تلے
یہ دھرتی دھڑدھڑدھڑکے گی
اور اہلِ حکم کے سر اوپر
جب بجلی کڑ کڑ کڑکے گی
جب ارضِ خدا کے کعبے سے
سب بُت اُٹھوائے جائیں گے
ہم اہلِ سفا مردودِ حرم
مسند پہ بٹھائے جائیں گے
سب تاج اچھالے جائیں گے
سب تخت گرائے جائیں گے
بس نام رہے گا اللہ کا
جو غائب بھی ہے حاضر بھی
جو ناظر بھی ہے منظر بھی
اٹھّے گا انا الحق کا نعرہ
جو میں بھی ہوں اور تم بھی ہو
اور راج کرے گی خلقِ خدا
جو میں بھی ہوں اور تم بھی ہو
لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے۔
بہت خوش رہیں ۔ آج پھر یہاں بادل ہیں ۔ بارش ہو رہی ہے اور میں حسب معمول پاکستان کے جیتنے کی امید لگائے بیٹھا ہوں ۔ دعا ہے اس دفعہ میچ فکسڈ نہیں ہو گا۔
Best of luck Rauf Klasra and your team !
یہ تحریر فیس بُک کے اس پیج سے لی گئی ہے۔