کیا تصورِ خدا فقط انسانی ذہن کا کرشمہ ہے؟ یہ ایک ایسا پُرانا سوال ہے جو ہمیشہ تروتازہ رہا۔’’کیا خدا ہے؟‘‘۔ اِس موضوع کو لے کر صدیوں پر محیط سوالات اور ان کے جوابات کے سلاسل سے کتابوں کی الماریاں بھری پڑی ہیں۔ لیکن عموماً دیکھا گیاہے کہ خدا کو ماننے اور نہ ماننے کا تعلق کتابوں اور عقلی دلائل سے نہیں ہے بلکہ جذبات سے ہے۔