شیخ جمن اپنے آراستہ و پیراستہ بیڈ روم کی کھڑکی سے نیچے سڑک پر لوگوں کی رینگتی ہوئی بھیڑ دیکھتے ہیں تو انہیں محسوس ہوتا ہے مانو وہ کسی پہاڑ کی چوٹی پر بیٹھے ہیں ۔ وہ سوچتے ہیں اپنا بیڈروم چوتھی منزل پر بنواکر انہوں نے اچھا ہی کیا ،اس سے ایک قسم کی بلندی کا احساس بنارہتا ہے ، اس کے علاوہ یہاں سکون ہے سڑک کا شور پریشان نہیں کرتا ۔جب کبھی وہ پریشانی محسوس کرتے ہیں تو سامنے دیوار پر نگاہیں جمادیتے ہیں جہاں عمر خیام کی رباعی پر مبنی ایک خوبصورت پینٹنگ آویزاں ہے ، ساقی ، صراحی اور جام