اگر دھوکا دہی جعلسازی کا یہ مقدمہ زیر دفعہ 420 ضابطہ فوجداری پاکستان مجھ پر دایر ہوجاتا تو عدالتی پیشکار کی صدا یہی ہوتی ۔۔۔۔ منظر کچھ ایسا ہی ہوتا کہ میں پولیس کی تحویل میں دست بستہ رات بھر کی تفتیش سے نیم جاں کراچی کی کسی عدالت کے باہرمجمع عام میں کھڑا ہوتا اور ان تمام فراڈ کیا چوری کے مقدمات کا اعتراف کر چکا ہوتا جن کے مجرم پکڑے نہیں گۓ تھے یا شاید نظام انصاف چلا رہے تھے جرم میرا یہ تھا کہ میں نے اصل دستاویزی نام کی جگہ کمایؑ کیلۓ احمد اقبال کا نام اختیار کر لیا تھا چنانچہ میں جعلسازی اور دھوکا دہی کا مرتکب ہورہا تھا۔۔،ہمارے قانون میں اس کی گنجایش آج بھی نہیں۔۔۔۔ یہ بات ہے 1975 کی ۔۔۔۔ اصل کہانی کچھ اور تھی جب میں سرکار کی چاکری میں تھا۔۔(جو نہیں جانتے چاکری کیا ہے ان کی اطلاع کیلۓعرض ہے کہ نوکر کا نوکر مزید کمترہوکے چاکر کہلاتا ہے )۔۔
وفات: 4 مئی 1986ء عنبرہ خالدی لبنان کی ایک حقوق نسواں کی علمبردار، مترجمہ ، مصنفہ اور شاعرہ تھیں جنھوں...
سلطان محمود چشتی کی کتاب "سبیل بخشش"پر اہل فکر و فن جن میں علماء، مشائخ کرام، شعراء، ادیب، وکلاء، صحافی...
سن 1967ء سے 1972ء تک پاکستان ٹیلی ویژن پر معلومات کا مشہور و معروف پروگرام کسوٹی چلا کرتا تھا۔ سن...
مرزا غالب جتنے بڑے شاعر تھے اتنے ہی بلکہ اس سے کچھ زیادہ ہی دانشمند اور دور اندیش آدمی تھے۔...
2016 میں سپریم کورٹ آف پاکستان نے شیعہ قانون کے تحت ایک بے اولاد بیوہ کو اس کے متوفی شوہر...
درود و سلام مدح نگار: سید عارف معین بلے یہ احکم الحاکمین کا حُکم ہے کہ ان پر درود بھیجو...
کسی بھی قوم کا اصل رہبر کون ہوتا ہے خواب بیچنے والا شاعر يا حقیقت کو سامنے رکھ کر عملیت...