آپ ایک پرندے کو اڑتا دیکھتے ہیں تو لگتا ہے کہ جیسے یہ فزکس کے اصولوں کے خلاف ہے۔ پھر جب آپ کی فزکس کی سمجھ کچھ گہری ہوتی ہے تو پھر پتا لگتا ہے کہ یہ تو فزکس کے اصولوں کا ہی نتیجہ ہے۔ اڑنے کی صلاحیت زندگی کی ارتقائی تاریخ میں تین الگ مرتبہ دریافت ہوئی۔