صبح سویرے آپ پراٹھا انڈہ کھانے لگے ہیں۔ کھانے سے پہلے کچھ بات تاریخ کی۔ پراٹھا آٹے سے بنا اور آٹا گندم سے۔ گندم کا پودا ایک طرح کی گھاس ہے جس کا بیج ہم استعمال کرتے ہیں۔ انڈہ مرغی سے آیا۔ پندرہ ہزار سال پہلے کی دنیا دیکھیں تو نہ ہی یہ گندم تھی اور نہ ہی یہ مرغی۔