ایک گہرا سانس لیں۔ اس سانس میں ہمیں آکسیجن چاہیے تھی، لیکن یہ آکسیجن آئی کہاں سے؟ اگر آپ کا جواب ہے کہ درختوں سے تو یہ جواب آدھے سے زیادہ غلط ہے۔ زمین کے نیچے پٹرولیم کہاں سے آیا؟ اگر آپ کا جواب ہے کہ ڈائنوسارز کی باقیات سے تو آپ کا جواب بالکل غلط ہے۔