اپریل کا مہینہ ہے۔ سردی کا اختتام۔ شمالی روس میں کچھ لوگوں کے سالانہ سفر کا آغاز ہے۔ یہ سائبیریا کے سرد بیابان میں کچھ ڈھونڈنے نکلے ہیں۔ ان جگہوں پر جہاں سورج مہینوں تک نہیں ڈوبے گا۔ جان کو خطرے میں ڈال کر کیا جانے والا یہ سفر صرف مہم جوئی کے لئے نہیں، یہ ان کا پیشہ ہے۔