سُپر پوزیشن کا یہ بنیادی نکتہ کہ ایک سنگل آبجیکٹ (مثلاً الیکٹران) بیک وقت کئی جگہوں پر موجود ہوتاہے کوانٹم فزکس کا وہ مظہر ہے جس کا ٹھیک ٹھیک تصور قائم کرنا انسانی عقل سے خاصا بعید ہے۔ سپر پوزیشن کا یہ مظہر کائنات میں ہروقت، ہر کہیں، ہر آبجیکٹ کے ساتھ پیش آرہاہے۔